”ٹائیڈل “موسیقی کے ارتقا کی شکل تبدیل کر دے گی‘گلوکارہ الیشا کیز

بدھ 1 اپریل 2015 12:19

”ٹائیڈل “موسیقی کے ارتقا کی شکل تبدیل کر دے گی‘گلوکارہ الیشا کیز

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)میڈونا، بیونسے اور کینی ویسٹ سمیت دنیائے موسیقی کے متعدد بڑے ناموں نے’ ’ٹائیڈل“ نامی موسیقی کی سبسکرپشن سروس کا افتتاح کیا ہے۔ان گلوکاروں اور فنکاروں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں موسیقی اور ویڈیو سبسکرپشن کا پہلا پلیٹ فارم ہے جس کے مالکان خود فنکار ہیں۔ اس سروس کے آغاز کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ تقریب میں میڈونا اور بیونسے سمیت 13 فنکار شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ٹائیڈل کا آغاز تو گذشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا لیکن اسے حال ہی میں ریپرر گلوکار اور بیونسے کے شوہر جے زی نے خریدا ہے۔سروس کے نئے مالکان کو امید ہے کہ وہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود سپوٹیفائی، ڈیزر اور گوگل پلے جیسی سروسز کا مقابلہ کرے گی۔تاہم ٹائیڈل پر اس وقت ڈھائی کروڑ گانے موجود ہیں جبکہ دیگر کمپنیاں تین کروڑ سے زیادہ گانوں تک رسائی دے رہی ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلوکارہ الیشا کیز کا کہنا تھا کہ یہ فنکار مل کر تاریخ رقم کر دیں گے اور انھیں امید ہے کہ ٹائیڈل موسیقی کے ارتقا کی شکل تبدیل کر دے گی۔