قطر کی ایل این جی پاکستان سٹیٹ آئل اور پاک عرب فرٹیلائزر کی ڈیل کا نتیجہ ہے میڈِیا رپورٹس
بدھ 1 اپریل 2015 13:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) قطر سے 147800 مکعب میٹر پہنچنے والی گیس ( ایل این جی ) پاکستان سٹیٹ آئل اور پاکستان عرب فرٹیلائزر کے ڈیل کا نتیجہ ہے میڈیا رپورٹس میں دستیاب دستاویزات کے مدد سے کہا گیا ہے کہ اسے قواعد و ضوابط کے معاہدے پر پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کے ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام اور پاک عرب فرٹیلائزر ( لمٹیڈ ) کے ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ افتخار بیگ کے دستخط ہیں ۔
ٹرم شیٹ کے تحت فلوٹینگ سٹوریج اور ری گیس فیکشن یونٹ اپنی سہولیات کے لئے ضروری طور پر ایل این جی کو استعمال کریں گے ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل نے ایل این جی خرید لی ہے جبکہ قطر کے ساتھ ابھی تک گیس کی قیمت کا معاہدہ نہیں ہوا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے بغیر کسی ٹینڈر کے ایل این جی کا شکار کیا ہے جو پی پی آر اے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس سے ملک میں بہت سے اداروں کو حیران کر دیا ہے ۔
تاہم وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ یہ صرف کمرشل سودے بازی ہے اور پی ایس او یہ کر سکتی تھی تاہم اس نے وضاحت نہیں کی کیونکہ وزیر اعظم پی ایس او کی انتظامیہ کو معطل کر چکے ہیں ۔ آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ خفیہ ڈیل پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ تاریخ میں پی ایس او نے کبھی ایسی ڈیل نہیں کی ۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.