پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں احتجاج اور دھرنے دیئے بغیر ہی صحافیوں کے مسائل حل کیے ‘ خدیجہ فاروقی

بدھ 1 اپریل 2015 13:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں احتجاج اور دھرنے دیئے بغیر ہی صحافیوں کے مسائل حل کیے تھے آج کسانوں، مزدوروں ،ڈاکٹروں ،نرسز اور سرکاری ملازمین کے بعد صحافی بھی اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی بیڈ گورننس اور عوام دشمن رویوں کے باعث ہر طبقہ فکر کے افراد سڑکوں پر آنے پر مجبورہوگئے ہیں۔خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں صحافیوں کو صحافی کالونی میں پلاٹ الاٹ کیے اور صحافیوں کو ذاتی گھر بنانے کیلئے فنانسنگ کا بندوبست کیا اور صحافیوں کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے بجٹ دیا ۔لیکن جیسے ہی ان کا دور ختم ہوا تمام منصوبے ختم ہوگئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ملک بھر میں ضلعی سطح پر صحافیوں کو رہائشی کالونیاں بنا کردی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :