دنیا بھر میں بچوں کی کتب کاعالمی دن کل منا یا جائیگا

بدھ 1 اپریل 2015 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی کتب کا عالمی دن کل ( جمعرات ) 2اپریل کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی و اکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن کا مقصد بچوں میں کتب کے مطالعہ کا شوق پیدا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں کے تعلیمی رجحانات اور ذہنی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے بارے میں سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی اور تعلیمی کتب کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے آراء و تجاویز حکومتی اداروں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :