دنیا بھر میں آٹزم کا عالمی دن کل منایا جائیگا

بدھ 1 اپریل 2015 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٹزم کا عالمی دن کل ( جمعرات ) 2 اپریل کو منایا جائیگا۔ اس دن کے منانے کا مقصد متاثرہ بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور مذکورہ بیماری میں مبتلا افراد کے بارے میں شعور بیدار کرتے ہوئے اس کے تدارک کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں آگاہی واک بھی شامل ہے تاکہ لوگوں میں آٹزم کے بارے میں شعور پیدا کر کے اس کے تدارک میں تعاون کی جانب راغب کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :