اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دو دن باقی ،تاحال انتخابات کی جگہ کا تعین نہ ہوسکا

بدھ 1 اپریل 2015 14:23

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دو دن باقی ،تاحال انتخابات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنے من پسند ڈاکٹر فضل الرحمن کو چوتھی بار صدر جتوانے کے لئے دھاندلی کی منصوبہ بندی تیار کرلی۔کاغذات نامزدگی لاہور میں جمع ہوں گے ،جبکہ انتخابات میں دو دن باقی رہ گئے ،مگر انتخابات کیلئے اسلام آباد میں جگہ کا تعین نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اپنے ہی تنخواہ دار ڈائریکٹر (پروجیکٹس) ، کرنل (ر) فراست علی شاہ کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے الیکشن کنوینئر مقررہ کیا، جس نے تین بار الیکشن کے شیڈول میں تبدیلی اور ساتھ ہی الیکشن قوانین کو تبدیل کر کے امیر کے لئے اور غربیوں کے لئے اور قانون بنا دیا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اپنی ویٹ سائٹ پر تین بار اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کے شیڈول کو تبدیل کیا ، پہلی بار اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی 31 مارچ اور الیکشن 4 اپریل کو، اس کو تبدیل کرکے کاغذات نامزدگی 7 اپریل کو جبکہ الیکشن 11 اپریل ہوگا، تیسرا بار گذشتہ دنوں ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جاری کرنے کی تاریخ 29 مارچ اور فارم جمع میں لاہور میں ہونگے، انتخابات 4 اپریل کو ہونگے جس کا اسلام آباد میں جگہ کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا اور نہ ہی پریس کے ذریعے کسی کو اطلاعات فراہم کی جا رہی ہیں،

متعلقہ عنوان :