پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت میں 100 روپے فی من اضافہ کردیا

بدھ 1 اپریل 2015 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت میں 100 روپے فی من اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1300روپے فی من ہوگئی۔

(جاری ہے)


گندم کی نئی قیمت کی منظوری لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کو20 اپریل سے باردانہ تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ 5سے 10لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہناتھاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے، گندم کی خریداری پوری قیمت ادا کرنے کے بعد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :