آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر گرلزڈگری کالج کی ٹیم کیلئے تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

بدھ 1 اپریل 2015 16:50

آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر گرلزڈگری کالج ..

مردان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ مردان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلزڈگری کالج مردان کی ہاکی ٹیم کیلئے تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد۔تقریب میں انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ خیبر پختونخواہ کے سنےئر نائب صدر نعیمہ ناز ، انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ مردان کے صدر ندیم شاہ ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع مردان منور خان ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مردان کے فزیکل ایجوکیشن انچارج میڈم گلنار اور دیگر نے شرکت کی۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈیڈک آفس مردان میں آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں دوسرا پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کے لئے اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ خیبر پختونخواہ کے سنےئر نائب صدر نعیمہ نازنے کہا کہ کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کیلئے انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فورم کیلئے بھر پور تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ کیلئے خطیر بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اب ہر تحصیل اور یونین کونسل کے سطح پر سٹیڈیم بنائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ مردان کالج کے ہاکی ٹیم نے آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جو کہ پورے خیبرپختونخواہ کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کھیلوں کے فرغ میں خصوصٰ دلچسپی رکھتے ہیں۔اس موقع پر ضلعی صدر ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے کھلاڑیوں کیلئے 15 ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔نعیمہ ناز نے آخر میں ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :