ایم کیوایم کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں :ترجمان برطانوی ہائی کمشنر

بدھ 1 اپریل 2015 17:00

ایم کیوایم کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں :ترجمان برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کے ترجمان نے کہاہے کہ فلپ بارٹن سالانہ چھٹیوں پر برطانیہ گئے تھے اور ان کا ایم کیوایم کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کے ترجمان کا کہناتھا کہ فلپ بارٹن تین دن پہلے ہی اسلا آبا دآچکے ہیں اور وہ نہ تو کوئی پیغام لے کر گئے تھے او ر نہ ہی کوئی پیغام لے کر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :