یمن میں حوثی باغی بحیرہ احمرمیں آبنائے المندب تک پہنچ گئے

بدھ 1 اپریل 2015 17:19

یمن میں حوثی باغی بحیرہ احمرمیں آبنائے المندب تک پہنچ گئے

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء) سعودی عرب اوراُس کی اتحادی افواج ایک ہفتے سے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف برسرپیکار ہیں لیکن اس کے باوجود حوثی باغی بحیرہ احمر کے اہم ترین علاقے تک پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق باغیوں نے آبنائے المندب کے تنگ ترین اہم تجارتی راستے تک رسائی حاصل کرلی ہے اور آخری اطلاعات کے مطابق وہ ملٹری بیس میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ دوسری طرف یمن کے ساحلی شہرحدیدہ میں واقع ڈیری فیکٹری کے پر بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 37ہوگئی ہے جن میں بیشتر مزدور ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ فیکٹری باغیوں کے عسکری کیمپ کے قریب واقع تھی جبکہ حملے میں ایک فیول ڈپوبھی تباہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :