پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول آج شروع ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 18:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی فیکلٹی کے زیر اہتمام تین روزہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز بروز جمعرات (آج) ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس سال کا تھیم ”ایک قوم ایک جھنڈا“ ہے۔ اس موقع پرادارہ تعلیم و تحقیق سے مین گراؤنڈ تک پاکستان کی ثقافت، کھیلوں کے فروغ اور ہم آہنگی کے عزم کے لئے واک کریں گے۔ اس کے علاوہ پولیو کے خاتمے کے لئے آگاہی پیدا کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔