صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں الطاف حسین پر پابندی عائد کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
بدھ 1 اپریل 2015 19:46
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ میں سزائے موت کی سزا میں پھانسی کے منتظر ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں الطاف حسین پر پابندی عائد کرنے کے لئے آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔
(جاری ہے)
کاشف سلمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں جبکہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت کوئی بھی غیر ملکی پاکستان کی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہو سکتا۔
پیمرا قوانین کے تحت الطاف حسین ٹی وی چینلز پر تقاریر کرنے کا قانونی حق نہیں رکھتے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں الطاف حسین کو سیاسی جماعت کی سربراہی سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں اور پیمرا کو الطاف حسین کی میڈیا پر نشر ہونے والی تقاریر روکنے کا بھی حکم دے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.