یمن کی صورتحال پر مشاورت کیلئے اے پی سی بلائی جائے : اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 19:56

یمن کی صورتحال پر مشاورت کیلئے اے پی سی بلائی جائے : اپوزیشن جماعتوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار، اسفند یار ولی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یمن کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے اوریمن کی صورتحال پر فیصلہ کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر کہ حکومت تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری اسلامی دنیا میں آگ لگی ہوئی ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیے۔ یمن کے لوگوں کی بات سنی جائے اور دیکھا جائے کہ حالات کس طرف جاتے ہیں پھر ہی سوچ سمجھ کر کوئی فیصلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :