ملک میں غیرجمہوری لوگ اقتدارپرقابض ہیں، جمشیددستی
وقت کاتقاضا ہے خوبصورت ملک کوکرپشن،لاقانونیت ودہشتگردی سے پاک کردیاجائے،غریب آدمی کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،رکن قومی اسمبلی کی کالاشاہ کاکوپہنچنے پرصحافیوں سے گفتگو
بدھ 1 اپریل 2015 21:57
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہاہے کہ ملک میں غیرجمہوری لوگ اقتدارپرقابض ہیں۔وقت کاتقاضا ہے خوبصورت ملک کوکرپشن اورلاقانونیت ودہشتگردی سے پاک کردیاجائے۔قومی اسمبلی میں پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم احتساب بل لیکرجارہاہوں جسکامقصدکرپشن کے جرم کی سزاموت،غریب آدمی کوانصاف کی فراہمی اور صدراوروزیراعظم کی تنخواہ عام آدمی کے برابرکی جائے۔
اقتدارکی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے بلدیاتی نظام کوجمہوریت کاجزولانیفک بنایاجائے۔موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔لسانی تعصب سے بالاترہوکرنئے صوبوں کاقیام ،ضلعی سطح پراحتساب عدالتوں کاقیام اورکم سے کم وقت میں مقدمات کافیصلہ کیاجائے۔(جاری ہے)
وی آئی پی کلچرکاخاتمہ کرنے کیلئے سائیکل کاانتخاب کیاہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مظفرگڑھ سے 25مارچ کوشروع کیجانیوالی احتساب بل منظورکروسائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پانچ سوکلومیٹرکاسفرطے کرکے کالاشاہ کاکو جی ٹی روڈپہنچنے پرمقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری ریلی اسلام آباداوروہاں سے پشاورتک جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کومسائل سے نجات دلانے کی جامع منصوبہ بندی پرمبنی بل لیکرنکلاہوں عوام میراساتھ دیں انشاء اللہ ملک سے غربت ،مہنگائی،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ،دہشتگردی اورکرپشن کے خاتمہ تک اپنی جدوجہدجاری رکھوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.