چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامد رضا کا (کل )یوم اتحاد امت منانے کا اعلان

دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والے مسلم و غیر مسلم ممالک پاکستان کے خیر خواہ نہیں‘ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 22:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضانے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کل (جمعہ )3اپریل کو یوم اتحاد امت منائے گی ،اس موقع پر اہل سنت کی دس لاکھ مساجد میں امت مسلمہ اور عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت اور اہمیت کے موضوع پر خطبات جمعہ دئیے جائیں گے اور جمعہ کے اجتماعات میں قراردادوں کے ذریعے مسلم حکمرانوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ باہمی لڑائیاں اور جنگیں چھوڑ کر بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کریں ۔

اس بات کا اعلان انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وصوبائی عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامدرضانے مزید کہا حرمین شریفین اور سعودی عرب کو نہیں بادشاہت کو خطرہ ہے ۔یمن کے بحران پر پاکستان کا کردار منصفنہ ہو چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈدیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی تحمل سے کام لے۔

میر پور میں تحریک انصاف کی جیت پی پی پی اور ن لیگ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والے مسلم و غیر مسلم ممالک پاکستان کے خیر خواہ نہیں۔صاحبزادہ حامدرضانے کہاملک کے اکثریتی مکتبہ فکر اہل سنت کو قومی فیصلوں میں شریک کیا جائے ۔حکومتی سطح پر اہل سنت کو نظر اندازکرنے کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔پاکستان کی سلامتی اہل سنت کی امن پسندی اور حب الوطنی کی وجہ سے قائم ہے ۔یمن میں فوج بھیجنے سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :