کوہاٹ میں غیر قانونی مقیم 110 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا

سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ومنشیات کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لیکر 89 اشتہاریوں سمیت 3173 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ،کوہاٹ پولیس نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

بدھ 1 اپریل 2015 22:13

کوہاٹ میں غیر قانونی مقیم 110 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر ..

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کوہاٹ میں غیر قانونی مقیم 110 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیاجبکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ومنشیات کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لیکر 89 اشتہاریوں سمیت 3173 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ناقص حفاظتی انتظامات کی بنیاد پر 182 تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ بندوبستی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کی خاطر کرائے کے مکانات ہوٹلوں کو چیک کیا گیا اور مقامی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر کرایہ پر گھر دینے والے 85 قانون شکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف کے دفتر سے جاری معلومات کے مطابق کوہاٹ پولیس نے قومی ایکشن پلان کے تحت امن عامہ میں رخنہ اندازی کے مرتکب عناصراور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے سلسلے میں ماہ مارچ کے دوران شہر اور مضافات کے علاقوں میں 80 مقامات پرآپریشن جن میں سنگین مقدمات کے 89 مفروروں اور غیر قانونی مقیم 110افغان باشندوں سمیت 3173 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 3دستی بم،1 مارٹر گولہ،1040بارودی کریکرز،40 ایس ایم جی،6 کلاکوف،75 شاٹ گن،38 رائفل،315 پستول،609 چارجرز،32000 کارتوس ،143 کلو گرام ہیروئن،107 کلو گرام چرس،150 گرام افیون اور 350 بوتل شراب برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران پولیس کی سنیپ چیکنگ سکواڈ نے شہر کے اہم شاہراہوں اور قبائلی علاقوں سے منسلک راستوں پر 431 اچانک مختلف ناکہ بندیوں میں اسلحہ اور منشیات کے 57 سمگلروں کو بھی حراست میں لیکر انکے ملک کے مختلف شہروں کے ا ندراسلحہ و منشیات پہنچانے کے متعد د منصوبے ناکام بنائے ۔پولیس نے لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر شہر اور مضافاتی علاقوں سے 7 افراد کو حراست میں لیکر انکے خلاف بھی مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :