یمن میں محصور پاکستانیوں کو لینے جانے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 22:25

یمن میں محصور پاکستانیوں کو لینے جانے  والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ یمن میں محصور پاکستانیوں کو لینے جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو جبوتی ایتھوپیا جانے کی اجازت نہ ملنے کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز پی کے 7003 کو آج جبوتی ایتھوپیا محصور پاکستانیوں کو لے جانے کیلئے جانا تھا۔ دوسری جانب عدن مین کشیدہ صورتحال کے باعث چین کے بحری جہاز کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں مل پائی۔ اب پی آئی اے کی ائیر بس 310 اور عملے کو سٹینڈ بائی پر رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :