کالاشاہ کاکو تا عامرروڈ شاد باغ تک مشرقی بائی پا س بنانے کا منصوبہ تیا ر ،6ارب 19کروڑ کے فنڈ مانگ لئے گئے

ساڑھے 13کلومیٹر طویل اور 100میٹر چوڑی مشرقی بائی پاس نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیر کریگی، 334ایکڑ اراضی ایکوائر کی جائیگی

بدھ 1 اپریل 2015 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) کالاشاہ کاکو تا عامرروڈ شاد باغ تک مشرقی بائی پا س بنانے کا منصوبہ تیا ر کرلیا گیا جس کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 6ارب 19کروڑ کے فنڈ مانگ لئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 13کلومیٹر طویل اور 100میٹر چوڑی مشرقی بائی پاس نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیر کرے گی ۔

(جاری ہے)

اس100میٹر چوڑی مشرقی بائی پاس پرکالا خطائی ،مغل گیٹ وے ، لاہور رنگ روڈ اور سیالکوٹ موٹروے پر 4نئے انٹر چینجزبنائے جائیں گے اور دریائے راوی پر 8لین پر مشتمل نیا پل بھی تعمیر کیاجائے گا ۔

ریلوے کراسنگ 1اور2پر فلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے ۔ نئے شروع ہونے والے منصوبے مشرقی بائی پاس کو مجوزہ لاہو رسیالکوٹ موٹروے سے منسلک کیا جائے گا ۔اس منصوبے کے تحت شاہدرہ روڈ روای پل پر ٹریفک میں دباؤ کم ہوگا ۔ اس منصوبے کی تکمیل سیالکوٹ ،ناروال او ر شیخو پورہ آنے جانے کیلئے وقت کی بچت ہوگی ۔منصوبے کے تحت لاہو رکے باہر صنعتی علاقوں کواندرون شہر براہ راست آسانی ملے گی ۔بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے لئے 334ایکڑ اراضی ایکوائر کی جائے گی ۔