Live Updates

اقتدار میں آکر نیکوکارا جیسے ایماندار افسر کو نوکری پر بحال کرکےعزت دیں گے : عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 22:54

اقتدار میں آکر نیکوکارا جیسے ایماندار افسر کو نوکری پر بحال کرکےعزت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت پر الزام عائدکیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایماندار افسران کو سائیڈ لائن کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت مخالف دھرنوں کے دوران چوہدری نثار کی جانب سے ایس ایس پی محمد علی نیکو کارا کو پرامن مظاہرین پر تشدد کرنے کا حکم دیا گیا تھا، غیر قانونی حکم نہ ماننےپر نواز شریف نے ایماندار پولیس افسر کو معطل کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیکوکارا جیسے ایماندار افسر کو نوکری پر بحال کرکے عزت دی گی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مظاہرین پر تشدد کے لیے کسی بھی قسم کے احکامات جاری کرنے کی سختی سے تردید کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :