دور ہ سعودی عرب میں یمن تنازعے کو بہتر طور پرسمجھنے میں مدد ملی ، سعودی حکام سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کے خدشات کا تعین کیا، بات چیت سے متعلق رپورٹ فوری وزیراعظم کوپیش کی جائے گی ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ٹوئیٹرپربیان

بدھ 1 اپریل 2015 23:34

دور ہ سعودی عرب میں یمن تنازعے کو بہتر طور پرسمجھنے میں مدد ملی ، سعودی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1 اپریل۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی حکام سے ملاقات کے بعد یمن تنازعے کا بہتر طور پر اندازہ ہوا، سعودی حکام سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کے خدشات کا تعین کیا، دورہ سعودی عرب سے متعلق رپورٹ فوری وزیراعظم کو جمع کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دورہ سعودی عرب سے متعلق رپورٹ فوری وزیراعظم کو جمع کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کے خدشات کا تعین کیا، سعودی وزیر دفاع سے مثبت بات چیت ہوئی، اس دورے سے یمن تنازعے کا بہتر طور پر اندازہ ہواہے۔