Live Updates

الیکشن کمیشن کے فل بینچ کاتحریک انصاف کو 6 مئی تک اپنی غیر ملکی فنڈنگ کے بارے میں تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم،پی ٹی آئی کے مالی حسابات کامعاملہ کمیشن کے روبرو ہے،ا لزامات کی سنجیدگی کے پیش نظر تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کے حجم اور ذرائع کے بارے میں تمام تفصیلات پیش کرے،چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں فل بینچ کی اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت کے دوران ہدایت

بدھ 1 اپریل 2015 23:54

الیکشن کمیشن کے فل بینچ کاتحریک انصاف کو 6 مئی تک اپنی غیر ملکی فنڈنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1 اپریل۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے فل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کو 6 مئی تک اپنی غیر ملکی فنڈنگ کے بارے میں تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم د یدیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے یہ حکم تحریک انصاف کے بانی راہنما اور سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات اکبر ایس بابر کی جانب سے پارٹی کے مالی حسابات میں بے قاعدگیوں اور بدعنوانی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے بعد دیا۔

گزشتہ 17ما رچ کو ہونے والی سماعت کے موقع پر تحریک انصاف نے دعو ی کیا تھاکہ پا رٹی کے تما م ما لی امو ر کی تفصیلا ت سا لا نہ آڈٹ رپو رٹ میں دی گئی ہیں جو الیکشن کمیشن میں پہلے ہی سے جمع ہیں۔ آڈٹ رپو رٹ کی جا نچ پڑتا ل کے دوران چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے بار بار استفسار کرنے کے باوجود تحریک انصاف کے وکیل غیرملکی فنڈز کے بارے میں تفصیلات ظاہر کرنے سے قاصر رہے جو قا نو ن کے تحت ایک ضر وری امر ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی جانب سے پیش کردہ آڈٹ رپورٹس کو قبول کرچکا ہے اس لئے اب الیکشن کمیشن ان کی درستگی کے حوالہ سے سوال نہیں اٹھاسکتا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ چونکہ اب یہ قضیہ کے طورپر معاملہ سامنے آیا ہے اور درخواست گزار نے غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ کے حوالہ سے شواہد پیش کئے ہیں لہذا آڈٹ رپورٹس کی پڑتال کا حق ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے معاملہ کو انتہائی حساس قرار دیا اور تحریک انصاف کے وکیل کو اس کا خیال ہونا چاہئے۔ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) فضل الرحمن نے متعلقہ شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قانون کا تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتیں غیرملکی فنڈزنگ کی تفصیلات پیش کریں جبکہ پی ٹی آئی کی آڈٹ رپورٹس یہ ظاہر نہیں کرتیں۔ تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سیاسی جماعتوں نے اسی طرح کے اکاؤنٹس پیش کئے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یہ معاملہ اب کمیشن کے روبرو ہے اور الزامات کی سنجیدگی کے پیش نظر تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کے حجم اور ذرائع کے بارے میں تمام تفصیلات پیش کرے۔

درخواست گزار کے وکیل احمد حسن نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے ابتدا میں غیرملکی فنڈنگ تسلیم کرنے سے انکار کیاتھا جبکہ اس کا ایک ڈالر اکاؤنٹ ہے جو قانون کے تحت منع ہے اور تمام حاصل ہونے والا سرمایہ منی لانڈرنگ کے درجہ میں آسکتا ہے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہاکہ تحریک انصاف مقدمہ میں مسلسل اپنا موقف تبدیل کررہی ہے۔

گزشتہ سماعت کے موقع پر تحریک انصاف نے امریکہ سے 20 لاکھ ڈالر چندہ وصولی بارے پیش کردہ شواہد کی ساکھ پر سوال اٹھایا تھا لیکن تحریک انصاف اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے ہم نے استدعا کی ہے کہ تحریک انصاف اور اس کے ملازمین کے تمام اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات طلب کی جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات