امریکی اداکارہ کم کارڈیشن کی وجہ شہرت باربار شادیاں کرنا اور طلاق لیناہے

جمعرات 2 اپریل 2015 11:29

امریکی اداکارہ کم کارڈیشن کی وجہ شہرت باربار شادیاں کرنا اور طلاق لیناہے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)امریکی اداکارہ کم کارڈیشین کی وجہ شہرت امریکی ٹی وی اینکر و سٹار اور اداکارہ سے زیادہ بار بار شادیاں کرنے اور جلدی طلاق لینے کے حوالے سے ہے-کم کارڈیشین 1980ء میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام کیمبرلی ہے۔ کارڈیشین نے پہلی شادی 2000ء پاپ موسیقار ڈامون ٹومس کے ساتھ کی جو دو سال تک چل سکی۔

(جاری ہے)

2011ء میں وہ باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کریس یمفریس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں مگرنئے شریک حیات کے ساتھ بھی وہ صرف 72 دن سفر کرسکیں۔ 2012ء میں انہیں نئے محبوب کانیے ویسٹ کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویسٹ سے 2013ء میں اس کی ایک بیٹی بھی ہوئی جس کا نام نورتھ رکھا گیا۔ تاہم دونوں نے شادی کی باضابطہ تقریب بچی کی پیدائش کے بعد اٹیلی میں 2014ء میں منائی۔واضح رہے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ٹی وی اسٹار اور اداکارا کم کارڈیشین کے خالہ زاد ہیں۔ انہوں نے اپنے شجرہ نسب کو سامنے رکھتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہمارا اور کیم کارڈیشین کا خاندانی سلسلہ نسب چار سو سال سے چل رہا ہے۔ میں کارڈیشن کا 13 واں خالہ زاد ہوں۔