یونس خان نے کاؤنٹی کرکٹ کی قربانی دے دی

جمعرات 2 اپریل 2015 11:30

یونس خان نے کاؤنٹی کرکٹ کی قربانی دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل2015ء) پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے دورہ بنگلہ دیش کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کی قربانی دے دی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن میں سب سے تجربہ کار کھلاڑی نے انگلش کاؤنٹی میں یارکشائر کی ٹیم سے معاہدہ کیا تھا لیکن رواں ماہ دورہ بنگلہ دیش شیڈول ہونے پر یونس خان نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے معاہدہ ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

یونس خان نے یارکشائر کی جانب سے مئی میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنی تھی لیکن اب انہوں نے اس سیزن کے لئے اپنی عدم دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ پاکستانی پلیئر کے انکار کے بعد یارکشائر نے بھارتی ٹیسٹ بیٹسمین پجارا کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور انہیں متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :