کترینہ کیف رنبیر کپور کے پسندیدہ کھانے بنانے لگیں

باربی ڈول سسرالیوں کے دل جیتنے کیلئے طرح طرح کی مشقت اٹھا رہی ہیں

جمعرات 2 اپریل 2015 11:41

کترینہ کیف رنبیر کپور کے پسندیدہ کھانے بنانے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور رنبیر کپورکی شادی کی خبریں زبان زدعام ہیں اور بالی ووڈ اسٹارز کئی تفریحی مقامات پرایک ساتھ بھی دیکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی نویلی دلہن کو ایک محاورہ یاد کروایا جا تا ہے کہ شوہر کے دل میں اگر جگہ بنانی ہو تو پیٹ کے ذریعے راستہ بناوٴ، ایسا ہی کچھ آج کل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کررہی ہیں جو اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کا دل جیتنے کے لیے ان کے پسندیدہ کھانے بنانا سیکھ رہی ہیں۔برطانیہ سے آئی ہوئی نازو نعم میں پلی بڑھی باربی ڈول اپنے سسرالیوں کا دل جیتنے کے لیے طرح طرح کی مشقت اٹھا رہی ہیں اور اب یہ رنبیر کپور ہی بتا سکیں گے کہ کترینہ کیف کیسا کھانا بناتی ہیں۔