سوناکشی کا فینز سے ڈائیلاگ”پیارسے ڈرلگتا ہے“ استعمال نہ کرنے کا مشورہ

جمعرات 2 اپریل 2015 11:41

سوناکشی کا فینز سے ڈائیلاگ”پیارسے ڈرلگتا ہے“ استعمال نہ کرنے کا مشورہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ”دبنگ“ کا ڈائیلاگ ” تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے “ کسے یاد نہیں۔ فلم دیکھنے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ”دبنگ “ کے مشہور ڈائیلاگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور آج بھی اکثر کسی نہ کسی کی زبان سے اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سوناکشی نے اب اپنے فینز کو یہ ڈائیلاگ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اس کی وجہ بنے ہیں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نڑاد نوجوان زیدعلی، جن کی ایک وڈیو میں اس ڈائیلاگ کو اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ سوناکشی کو بھی اس کے اثر ہونے کا اعتراف کرنا پڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں سوناکشی نے زید علی کی وہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ”یہ ہے وہ وجہ جس کے باعث آپ کو میرا ڈائیلاگ کبھی بھی گھر پر استعمال نہیں کرنا چاہیے“۔ سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نڑاد زیدعلی کینیڈا میں مقیم ہیں مگر اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔