بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خواجہ سعد رفیق کو نوٹس جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 12:06

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) : بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خواجہ سعد رفیق کو نوٹس جاری کر دیا گیا، خواجہ سعد رفیق کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کےخرم نواز گنڈا پور نے درخواست دائر کی تھی جس میں یہ موقف دیا گیا تھا کہ سعد رفیق بلدیاتی انتخابات کے حلقوں کا دورہ کر کے اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں . نوٹس الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا تاہم الیکشن کمیشن نے 7 روز میں خواجہ سعد رفیق سے جواب طلب کر لیا ہے.