تابوت آگے آگے اور میت پیچھے رہ گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 2 اپریل 2015 12:08

تابوت  آگے آگے اور میت پیچھے رہ گئی

انڈونیشیا انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں جنازے کے دوران اس وقت افسوس ناک اور عجیب صورتحال پید اہو گئی جب نیچے سے تابوت ٹوٹ جانے سے میت سڑک پر گر گئی۔ جنازے کو صرف چند لوگوں نے دواطراف اٹھایا ہواتھا۔

(جاری ہے)

میت کے نیچے گرنے کا کسی کو پتہ نہ چلے، لوگ خالی تابوت کو لے کر آگے چلتے رہے۔ اتنے میں پیچھے سے آنے والے سوگوار لوگوں نے خالی تابوت لے جاتے ہوئے لوگوں کو آواز دے کر بلایا تو وہ جلدی سے بھاگتے ہوئے واپس آئے اور آکر میت کو واپس تابوت میں ڈالنے کے بعد احتیاط سے لے کر چلے گئے۔