اجے دیوگن نے زندگی کی46بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 2 اپریل 2015 12:16

اجے دیوگن نے زندگی کی46بہاریں دیکھ لیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے زندگی کی46 بہاریں دیکھ لیں۔2اپریل1969 کوبھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہونے والے اجے دیوگن نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1991میں فلم پھول اور کانٹے سے کیا۔

(جاری ہے)

جسکے بعد اجے دیوگن نے جگر،دل والے،ناجائز،دل جلے،زخم،دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ،رین کوٹ،یوا،لجا،گنگا جل،اومکارہ،کمپنی،گولمال سیریز،ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی،راج نیتی ،سنگھم،بول بچن اور سن آف سردار جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔فلمی دنیا میں بیحد نام کمانے والے اجے دیوگن 1999میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کاجول سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے جن سے انکے دو بچے ہیں۔