اداکارہ سلمیٰ آغا کل اپنی 53 ویں سالگرہ منائیں گی

جمعرات 2 اپریل 2015 12:21

اداکارہ سلمیٰ آغا کل اپنی 53 ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ سلمیٰ آغا کل ( جمعہ ) 3اپریل کو اپنی 53 ویں سالگرہ منائیں گی ۔سلمیٰ آغا 13اپریل 1962میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

بھارت میں اپنی پہلی فلم ”نکاح“ سے شہرت پانے والی اداکارہ سلمی آغانے بھارت کے بعد پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے انہوں نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ سے شادی کی جو کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعدانہوں نے پاکستان اسکوائش کے انٹرنیشنل کھلاڑی قمر زمان سے بھی شادی کی جو چند برس رہنے کے بعد علیحدگی پر ختم ہوگئی ۔

سلمیٰ آغا اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں ،انہوں نے اداکاری کی طرح گلوکاری کے مید ان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ جبکہ ان کی صاحبزادی شائستہ آغا بھی شوبز کی دنیا میں داخل ہو چکی ہیں ۔