فلم” عشق پازیٹو “میں میرا آئٹم سونگ پرستاروں کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں‘ اداکارہ ثناء

جمعرات 2 اپریل 2015 12:26

فلم” عشق پازیٹو “میں میرا آئٹم سونگ پرستاروں کیلئے کسی تحفہ سے کم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) معروف اداکار ہ ثناء نے کہا ہے کہ ہدایتکار ہ سنگیتا کی نئی فلم” عشق پازیٹو “میں میرا آئٹم سونگ میرے پرستاروں کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں ،اس گانے پر بڑی محنت کی ہے امید ہے کہ فلم کی ریلزینگ کے بعد شائقین فلم میری پرفارمنس کو مدتوں یادر کھیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تعداد کی بجائے معیار کو اولین ترجیح دی ہے ،میرے لئے فخر کی بات ہے کہ سنگیتا جیسی بڑی ہدایتکار ہ کے ساتھ کام کررہی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں ثناء نے کہاکہ میں رقص کے خلاف نہیں ہوں مگر سچویشن کے مطابق رقص کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :