گندم کی کاشت کے علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی

جمعرات 2 اپریل 2015 12:55

گندم کی کاشت کے علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے گندم کی کاشت کے علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔ آئندہ دو روز تک اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی،گوجرانوالہ،ڈی جی خان ،لاہور،ملتان، بہاولپورڈویژن)، خیبر پختونخواہ(مالا کنڈ، ہزارہ،پشاور،مردان، کوہاٹ ڈویژ ن)،کوئٹہ،قلات، ڑوب،سبی،نصیر آباد ڈویژ ن ،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا،ڈی آئی خان،بنوں ڈویژ ن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوْں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور،مردان،راولپنڈی ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔بدھ کو اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور، کوئٹہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

تا ہم کل (جمعہ) کو سکھر، لاڑکانہ،جیکب آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشیروفیروز،اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، راجن پور،رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، لودہراں، وہاڑی، بہاولنگر،خانیوال، ساہیوال،پاک پتن،پشاور، مالاکنڈ، سوات، بونیر، مردان، چارسدہ،نوشہرہ،صوابی،ڈی آئی خان اور ہری پور کے اضلاع،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش اورچند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں بھی چندایک مقامات پربارش کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ بارش لوئر دیر77ملی میٹر جبکہ مری52،بالاکوٹ51،راولاکوٹ50،پٹن46، پاراچنار،مالم جبہ41،کالام،کاکول38، جوہرآباد،کوہاٹ،دیر37، چراٹ35،سیدوشریف31،اسلام آباد(گولڑہ30، سید پور28، زیروپوائنٹ22)،چکوال29، سیلاکوٹ(ائیرپورٹ29،سٹی27)،مظفرّباد، گڑھی دوپٹہ27، راولپنڈی(شمس آباد25،بوکرہ22،چکلالہ21)،منڈی بہاولدین، گجرات24، منکلہ، کوٹلی20،پشاور(ائیرپورٹ19، سٹی18)،جہلم19،میرخانی، گوجرانوالہ15،سرگودھا12،دروش11،رسالپور09،چترال07،کوئٹہ میں 04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج سندھ اور جنوبی بلوچستان کے گرم ترین مقامات: شہید بینظیر آباد41،تربت،سھکر،پڈعیدن،رحیم یار خان38،مٹھی میں37 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔آج اسلام آباد میں پولن کی تعداد 10,196 فی مکعب ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :