ملک میں بدمعاشی دھونس اوردھاندلی نہیں چلنے دیں گے ،شہباز شریف

جمعرات 2 اپریل 2015 12:57

ملک میں بدمعاشی دھونس اوردھاندلی نہیں چلنے دیں گے ،شہباز شریف

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک بھر میں کسی جگہ بدمعاشی اور دھونس ،دھاندلی نہیں چلنے دے گی اور جگا ٹیکس لینے والوں کو عبرت کانشان بنادیں گئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سے سہولیات فراہم کرنے ٹھان رکھی ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے سابقہ دورحکومت میں جس طرح عوام بدمعاشی کے ساتھ ظالمانہ طریقہ سے ضلع ٹیکس کی مد میں جگا ٹیکس وصول کرتے تھے وہ ضلع ٹیکس ختم کر کے عوام کو بہت بڑا تحفہ دیا تھا اب اسی کی طرز پر ہم نے صوبہ بھر میں مال منڈی مویشیوں میں ٹھیکیداریوں کی بدمعاشیوں اور جگا ٹیکس ختم کر کے عوام کو اضلاع سطح پر ماڈل منڈیاں بنا کر دی جار ہی ہیں جہاں ان کو تمام مفت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے 28 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ماڈل کیٹل مارکیٹ شیخوپورہ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے تا ہم موجودہ حکومت اپنی عوام کو انٹر نیشنل معیار کی سہولیتیں فراہم کر کے اپنے وعدے پورے کر رہی ہے موجودہ مال منڈی مویشیاں میں ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ان منڈیوں میں مویشیوں کی خریدو فروخت پر کسی قسم کے کوئی چارجز نہیں ہو نگے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گندم کی اس دفعہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بمپر کراپ حاصل ہوئی ہے اور حکومت کے پاس اس سے قبل گندم کا مزید سٹاک بھی موجود ہے تا ہم ساتھ لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی بات سمجھ سے بالا تر ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی فوری طور پر تحقیقات کروا کر اس جرم کے مرتکب افراد کو سخت سزاد یں ۔ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو بھی فصل کی ایک ایک پائی دیں گے اور ان کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے جس سے ان کو فائدہ ہو گا ۔

ایک سوال کے جواب نے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے 10 ارب ڈالر سے زائد کے انرجی معاہدے چین سے کر چکی ہے 2017 تک ملک کو بجلی کی فراہمی یقینی ہو گی ۔ پن بجلی ، کوئلے پر بجلی اور دیگر سسٹم سے بجلی کی پیدوار ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کرنے کے بعد منڈی میں موسم بہار کا پودا لگا کر شجر کاری کی مہم کا افتتاح بھی کیا بعد ازاں انہوں نے کیٹل مارکیٹ کی تعمیر میں حصہ لینے سابق ڈی سی او علی جان خان موجودہ ڈی سی او راشد کمال الرحمن ، ایکسین پبلک ہیلتھ محمد ایوب نتھ اور ٹھیکیدار حماد رضا بٹ کو شاباش دی ۔