اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 2 اپریل 2015 13:23

اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میامی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء )برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ میامی میں جاری ایونٹ میں اینڈی مرے کو آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے زیر کیا لیکن پھر اینڈی مرے فارم میں آئے اور انہوں نے دوسرا سیٹ چھ چار کے سکور سے جیتا ۔

(جاری ہے)

فیصلہ کن سیٹ میں تو اینڈی مرے نے حریف کو صرف ایک ہی پوائنٹ بنانے کی مہلت دی اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ایک اور میچ مِں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیخ نے ارجنٹینا کے جان موناکو کو سٹریٹ سیٹس میں مات دی ۔ٹوماس کی جیت کا سکور چھ تین اور چھ چار رہا۔