فائرنگ سے نوجوان قتل ، سابق وزیر مملکت کے بیٹے کے 7گارڈ گرفتار ، مصطفی کانجو تاحال فرار
جمعرات 2 اپریل 2015 13:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پولیس نے کیولری گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان کو قتل کرنے والے سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے کے 7 گارڈزکو گرفتار کر لیا جبکہ مصطفی کانجو تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف نے سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کی فائرنگ سے 15سالہ نوجوان زین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ جبکہ پولیس نے مصطفی کانجو کے 7گارڈز کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم مصطفی کانجو تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
دوسری جانب ڈاکٹرز کی جانب سے زین کی پورسٹ مارٹم جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق زین کو ایک فائر لگا اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد مصطفی کانجو نے فائرنگ کر کے 2افراد کو زخمی کیا تاہم ایک نواجوان زین دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.