پیڈمک کی جانب سے پنجاب انڈسٹریل ایکسپو 2015کا آغاز ہو گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پیڈمک ایکسپو سنٹر لاہور میں 3سے 5اپریل کے دوران پنجاب انڈسٹریل ایکسپو 2015کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ یہ نمائش وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژنری قیادت کے تحت پنجاب میں صنعتی ترقی کے عمل کو اجاگر کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ایکسپو 2014کی طرح پیڈمک اس سال بھی بڑے پیمانے پر نمائش منعقد کر رہی ہے جس حصہ لینے والوں اور نمائش کو دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال بھی لگ بھگ 160مقامی، بین الاقوامی کمپنیاں ، ان کے نمائندگان اور دیگر مہمانوں کو مدعو کیاگیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے پنجاب انڈسٹریل ایکسپومقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش دنیا بھر کو پنجاب کی صنعتی قوت سے متعارف کروانے میں ممدومعاون ثابت ہوگی اور تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آئیں گے۔نمائش کے موقع پر بہت سی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔چیئرمین پیڈمک نے بتایا کہ نمائش میں بین الاقوامی کمپنیاں بشمول آٹوانڈسٹری، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور الیکٹرانک انڈسٹری بھی اپنے سٹال لگائیں گی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 2004میں پیڈمک کی تشکیل پنجاب میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کی غرض سے کی گئی تھی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیڈمک ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے صوبے میں جلد از جلد صنعت سازی کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :