آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 2 اپریل 2015 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء کیلئے ہمیشہ جدو جہد کی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی ختم کر کے رکھ دیاہے۔ حکومت کے بجلی بحران خاتمہ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات کرے صرف دعوؤں اور وعدوں پر انحصار نہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی بدنیتی کا ثبوت ہے۔