یمن جیل پر القاعدہ کا حملہ، 300 قیدی فرار

جمعرات 2 اپریل 2015 14:19

یمن جیل پر القاعدہ کا حملہ، 300 قیدی فرار

عدن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل2015ء) جنوب مشرقی یمن میں عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے جیل پر حملہ کرکے اپنے اہم رہنما سمیت متعدد ساتھیوں کو فرار کرادیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے جنوب مشرقی صوبے حدراموت کے شہر ال مکلاۤ کی ایک جیل پر حملہ کیا اور تقریباً 300 قیدیوں کو فرار کرالیا۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں اہم القاعدہ رہنما خالد بطارفی بھی شامل ہیں، جو گزشتہ چار سال سے مذکورہ جیل میں قید تھے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں حکومتی اتحادی فورسز کا کنٹرول ہے جبکہ یمن کی قانونی حکومت کی مدد کے لیے سعوی عرب کی سرہراہی میں خلیجی ممالک کی حوثی قبائل کے خلاف فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یمن کا یہ دور دراز علاقہ سابق القاعدہ رہنما اوساما بن لادن کا آبائی شہر ہے، تاہم ان کے آباؤاجداد بعد میں سعودی عرب منتقل ہوگئے تھے۔