پی سی بی نے سپر لیگ پر پھر خزانہ لٹانے کا فیصلہ کرلیا، لیگ کے انعقاد کیلئے غیرملکی کنسلٹنسی فرم کی خدمات لی جائیں گی

جمعرات 2 اپریل 2015 14:59

پی سی بی نے سپر لیگ پر پھر خزانہ لٹانے کا فیصلہ کرلیا، لیگ کے انعقاد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پی سی بی نے سپر لیگ پر پھر خزانہ لٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ ’سفید ہاتھی‘ کو پالنے کیلیے غیرملکی کنسلٹنسی فرم کی خدمات لی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر سپر لیگ کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کیلیے دولت لٹانے پر تل گیا ہے، اس بار وہ ایسی کنسلٹنسی فرمز کی خدمات حاصل کرنے کی پلاننگ کررہا ہے جنھیں مختلف ٹوئنٹی 20 لیگز چلانے کا تجربہ حاصل ہو۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد بھارت سے سیریز کے بعدآئندہ برس دبئی میں ہو۔

(جاری ہے)

مگر اس سے قبل وہ ایسی تجربہ کار فرم کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں جو اس سلسلے میں پی سی بی کی مدد کرے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایسی فرم کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے جو پی ایس ایل کو بطور برانڈ اور ٹورنامنٹ کامیاب بنانے میں مدد دے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ذکا اشرف نے بھی پی ایس ایل کے لیے آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ سمیت مختلف لوگوں کی خدمات حاصل کی تھیں اور لاکھوں ڈالر لٹانے کے بعد یہ منصوبہ ملتوی کردیا گیا تھا، نجم سیٹھی نے بھی اس میں نئی روح پھونکنے کی ناکام کوشش کی۔اوراب موجودہ چیئرمین شہریار خان بھی یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :