فرانس کے سابق فٹ بال کھلاڑی زیڈان نے اپنی قومی فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کر دیا

جمعرات 2 اپریل 2015 14:59

فرانس کے سابق فٹ بال کھلاڑی زیڈان نے اپنی قومی فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کی ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) فرانس کے سابق فٹ بال کھلاڑی زیڈان نے اپنی قومی فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کر دیا۔زیڈان نے کہا ہے کہ میرا مقصد اور ارادہ فرانس کی قومی ٹیم کا کوچ بننا ہے، بس موقعے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

زیڈان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ریال میڈرڑ کارلواینسلوٹی کی جگہ لینے کے لئے تیار کر رہا ہے۔ واضح رہے فرنچ ٹیم کے کوچ ڈیڈیئرڈیشمپس سے حال ہی میں 2018ء تک معاہدے کو وسعت دی گئی ہے۔ زیڈان اس وقت ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کی جونیئر ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ زیڈان نے فرانس کی جانب سے 1994ء سے 2006ء کے دوران 108 میچ کھیلے۔ ان کی کپتانی میں فرانس نے 1998ء کا ورلڈ کپ اور 2000ء کی چمپینز ٹرافی جیتی تھی۔