بادبانی کشتی کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مہارت دکھا کر شائقین کے دل موہ لئے

جمعرات 2 اپریل 2015 15:01

بادبانی کشتی کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مہارت دکھا کر شائقین کے دل ..

چلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) چلی کے ساحل سمندر پر بادبانی کشتی کے مقابلوں میں کشتی رانوں نے زبردست جوش دکھایا ، بپھری لہروں کے خلاف زور بازو دکھا کر سب کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

کیپ ہورن پر کشتی رانوں کا اِن ایکشن ہونا دیدنی تھا ، تیز پانی کے بہاوٴ روکنے کے لیے خوب زور دکھایا گیا ، کشتی رانوں کے جوش نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا ، LEG 5 میں دفاعی چیمپئن سمیت چار ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں تیز ترین قرار پائی جبکہ پانچ سو اکاون ناٹیکل مائیلز کا فاصلہ پہلے طے کرنے کے مجموعی ریکارڈ میں تیسرے نمبر پر رہی۔