پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو برطرفی کا نو ٹس جاری کر دیا

جمعرات 2 اپریل 2015 15:04

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو برطرفی کا نو ٹس جاری کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیف سلیکٹر معین خان کو برطرفی سے متعلق آگاہ کر دیا۔ کرکٹ بورڈ کا معین خان کے ساتھ30 اپریل تک معاہدہ تھا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پی سی بی کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ معین خان کو تیس اپریل تک مراعات ملتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے معین خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے پر ہٹانے کا نوٹس بھیج دیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی کا معین خان کے ساتھ تیس اپریل تک معاہدہ تھا۔ معین خان کو تیس اپریل تک مراعات ملتی رہیں گی۔ پی سی بی نے معین خان کو چیف سلیکٹر کے علاوہ نئی ذمہ داریوں کی پیشکش کی تھی ،مگر معین خان نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت کر لی تھی۔ معین خان کی معذرت کے بعد بورڈ نے کنٹریکٹ ختم کر نے کا لیٹر جاری کیا۔