پروفیشنل ٹیکس سمیت ایسے ٹیکسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جن میں سالہاسال سے اضافہ نہیں کیا گیا‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
جمعرات 2 اپریل 2015 16:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)وزیر ایکسائز وٹیکسیشن ، خزانہ ،قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پروفیشنل ٹیکس سمیت ایسے ٹیکسوں میں اضافہ کر رہی ہے جن میں سالہاسال سے اضافہ نہیں کیا گیا اور ٹیکس ادا کرنے کے قابل صاحب حیثیت اور متمول طبقات سے ہی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئے فنڈز حاصل کرنے کے لئے نئے ٹیکسز لگائے اور موجودہ ٹیکسوں میں اضافہ کیا جاتا ہے ،ٹیکسوں میں اضافہ کرتے اور نئے ٹیکس لگاتے وقت عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھا جاتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ کم آمدنی والے شہریوں پر ٹیکسوں میں اضافے کا بوجھ نہ پڑے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پروفیشنل ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور نئے پروفیشنلز کو ٹیکس میں مد میں لانے کے لئے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن علی طاہر ،ڈی جی احمد عزیز تارڑاور ڈائریکٹرز و دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی ۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پروفیشنلزٹیکسز کی شرح میں کئی سالوں سے اضافہ نہیں کیا گیا اور کئی پروفیشنلز ٹیکس ادائیگی کے قابل ہو چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف اشرافیہ اور صاحب استعداد افراد پر ہی ٹیکس لگایا ہے جس طرح بڑے گھروں پر ٹیکس اور بھاری مالیت کی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اور14سال بعد پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ بھی بڑے گھروں اور صاحب استعداد لوگوں پر ہی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ،ٹوکن اور پروفیشنل ٹیکسز سمیت دیگر محکمانہ ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور آئندہ شہری اپنے ٹیکسز موبائل کمپنیوں کے دفاتر اور آن لائن بھی ٹیکسز ادا کر سکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.