عوام کی خوش قسمتی ہے وزیر اعلی کی صورت میں انکو ”خادم اعلی“ ملا ہے ‘ کنول نعمان
جمعرات 2 اپریل 2015 16:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی شہبا زشر یف پنجاب کی عوام کیلئے کسی رحمت سے کم نہیں کیونکہ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعلی کی صورت میں انکو ”خادم اعلی“ ملا ہے ‘پنجاب حکو مت کی کار کر دگی باقی صوبوں کیلئے مثال ہے ‘چین سمیت تمام ممالک بھی پنجاب حکو مت کے اقدامات کی تعر یف کرتے ہیں ‘نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش توانائی بحران،دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے عملی اقدامات فروغ دے رہی ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ ر کھی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ (ن) لیگ عوامی مسائل بالخصوص توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے‘ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سو میگاواٹ سولر منصوبہ بہاولپور میں چھ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہبا زشر یف کی قیادت میں نجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ساڑھے چھ برس تک بے لوث خدمت کی ہے، صوبے میں میرٹ ، شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی عملی اقدمات فروغ دے رہے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.