دادو ،پیپلزپارٹی کے رہنما ء پیر مظہر الحق کے چوکیدار کی مبینہ خود کشی
جمعرات 2 اپریل 2015 18:10
دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء دادو میں پیپلزپارٹی کے رہنماپیرمظہرالحق کی رہائش گاہ کے چوکیدار کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔پولیس حکام نے خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ متوفی چوکیدار کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو قتل کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
دادو کے شاہانی محلہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما پیرمظہرالحق کی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکی چوکیدار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پیرمظہرالحق ان دنوں ملک سے باہر اور ان کے اہل خانہ کراچی میں مقیم ہیں۔ چوکیدار علی نواز گھر کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ متوفی کے بھائی ریاض حسین جویو نے میڈیا کو بتایا کہ اس کابھائی پچھلے35سال سے پیرمظہرالحق کے گھر میں چوکیدار تھا۔ اس نے خودکشی نہیں کی بلکہ قتل کیا گیا ہے،پولیس حکام کاکہناہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.