لاہور میں خواتین کیلئے مخصوص گلابی رکشہ سروس کا آغاز ہوگیا۔
محمد علی جمعرات 2 اپریل 2015 18:44
(جاری ہے)
کئی مرتبہ لڑکیوں کو مرد رکشہ ڈرائیور ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث لڑکیاں عام رکشے میں اکیلے سفر کرنے سے گھبراتی ہیں۔
ان نئے رکشوں سے ان خواتین اور لڑکیوں کی زندگی آسان ہوگی جو اپنی ملازمت اور پڑھائی کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتی ہیں۔ زارا اسلم کے مطابق گلابی رکشہ میں صرف خواتین رکشہ ڈرائیوروں کو ہی ترجیح دی جائے گی۔ اس منصوبے سے نہ صرف خواتین کو روزگار ملےگا بلکہ وہ اس کے ذریعے محفوظ سفر کر سکیں گی۔گلابی رکشہ بنانے کے لیے ایک کمپنی سے معاہدہ کیا گیاہے جو ان کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے رکشے تیار کر رہی ہے۔زارا اسلم نے بتایا ہے کہ پنک رکشہ بالکل ایک منی کار جیسا ہےجو شہر میں چلنے والے دیگر رکشوں سے مختلف ہے کیونکہ اس میں دراوزے ہیں اور اس میں خاص طورپر خواتین کے لیے پنکھے لگوائے گئے ہیں۔ زارا اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کے ان منفرد رکشوں کی رجسٹریشن کے لیے لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں جس کے بعد رکشوں کی رجسٹریشن کے علاوہ رکشہ چلانے والی خواتین کو مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گلابی رکشہ چلانے کی خواہش مند خواتین کو سے باقائدہ انٹرویو لیا جاتا ہے اور منتخب ہونے والی خواتین کو رکشہ چلانے اور اس کی مرمت کرنے کی تربیت دی جاتی ہے جو 15 دنوں سے ایک ماہ تک محیط ہوتی ہے اسکے علاوہ خواتین رکشہ ڈرائیوروں کو باقائدہ ڈرائیونگ لائسنس بھی دلوائے جائیں گے۔ سروس کی شروعات میں آسان سڑکوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور خواتین ڈرائیورز کو لاہور شہر کی مختلف شاہراروں کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔ گلابی رکشہ کی قیمت آسان قسطوں میں کی جائے گی تاہم اس بات کی خصوصی نگرانی کی جائے گی کہ خواتین کی بجائے ان کے گھر کے مرد تو یہ رکشہ نہیں چلا رہے۔اس سلسلے میں خواتین ڈرائیور سے ہر ماہ ملاقات کی جائے گی ، ان کے تجربہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ ان کو پیش آنے والی مشکلات کا حل نکالا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.