پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر معین خان کی عہدے سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیف سلیکٹر معین خان کی عہدے سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔معین خان کا دو سالہ کنٹریکٹ رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہوجائیگا۔ تاہم اس سے قبل ہی بورڈ نے معین خان کو عہدے سے برطرفی کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ معین خان کو معاہدے کے مطابق اس ماہ کی مراعات بھی ملیں گی۔

(جاری ہے)

سابق چیف سلیکٹر معین خان اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی عہدے پر کام نہیں کریں گے۔کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کرائسٹ چرچ کے کیسنیو میں کھانا کھانے کے واقعے کے بعد معین خان کو آسٹریلیا سے واپس بلا لیا گیا تھا۔ تاہم وضاحت پیش کرنے کے بعد انہیں کسی کیس یا تحقیقات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ معین خان کی جگہ ہارون رشید نئے چیف سلیکٹر مقرر کئے گئے ہیں جنہوں نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

متعلقہ عنوان :