وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
صوبائی وزراء، کمشنرز اور انتظامیہ اتوار بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا خودباقاعدگی سے جائزہ لیں،وزیراعلیٰ کی ہدایت
جمعرات 2 اپریل 2015 20:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں اشیائے ضروریہ، ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔کسی کو بھی اوورچارجنگ کے ذریعے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔
عوام کو ریلیف کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ تمام متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کمربستہ ہو جائیں۔ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی کم قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدام سے صوبے بھر کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔(جاری ہے)
ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ کے نظام پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔
خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اتوار بازاروں میں تمام برانڈز کے ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی نئی کم مقررکردہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزراء، کمشنرز اور انتظامیہ اتوار بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا خود جائزہ لیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کی مکمل روک تھام کے حوالے سے جامع پلان پیش کیا جائے ۔ ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے اور نئی قیمتوں کا اطلاق پورے صوبے میں یقینی بنایا جائے تاکہ اس ضمن میں فراہم کئے جانے والے ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔ عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی سماجی و معاشی انصاف کے زمرے میں آتا ہے،متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے۔سیکرٹری صنعت و لائیوسٹاک نے ویجی ٹیبل آئل اور گھی کی مقررکردہ نئی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزراء بلال یاسین، چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز صنعت و لائیوسٹاک،سیکرٹری اطلاعات، زراعت، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.