پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب سے تعلیمی انقلاب آئے گا ‘ معاشی ومعاشرتی پسماندگی سے نجات کیلئے ناخواندگی پرضرب لگاناہوگی
مسلم لیگ (ن) لاہور کے ممتازرہنما ملک عارف پرویز کا عشائیہ سے خطاب
جمعرات 2 اپریل 2015 20:12
لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے ممتازرہنما ملک عارف پرویز نے کہا ہے کہ پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔معاشی اورمعاشرتی پسماندگی سے نجات کیلئے ناخواندگی پرضرب لگاناہوگی۔ دوسرے صوبوں کوبھی اس دوررس تعلیمی پروگرام کی تقلید سے بھرپور فائدہ ہوگا ۔ پنجاب حکومت نے جدیداورجامعہ نظام تعلیم کی تشکیل اورتکمیل کیلئے وسائل کارخ طلبہ اورتعلیمی اداروں کی طرف موڑدیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں اب بچوں کے ہاتھوں میں اوزاروں کی سیاہی نہیں بلکہ قلم اورکتاب ہوگی ۔دانش سکول سسٹم سے عام آدمی کے بچوں کوجوخوداعتمادی اورقابلیت ملی اورایک مثال ہے۔ وہ ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
ملک عارف پرویز نے مزید کہا کہ عمران خان جوش نہیں ہوش والی سیاست کریں ، وہ جوش خطاب میں منتخب حکومت نہیں بلکہ عوام کے سیاسی شعور کی توہین کررہے ہیں۔
عوام کی منتخب حکومت کوچلتاکرناان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کوذاتی دشمنی کارنگ نہ دیا جائے ۔اس وقت پاکستان کوسنجیدہ اورتعمیری سیاست کی اشدضرورت ہے ،محاذآرائی ،دشنام طرازی اوراشتعال انگیز سے گریز کیا جائے۔کپتان آرمی سکول پشاور کے باہر''گوعمران گو''کانعرہ فراموش نہ کریں،موصوف دوسروں کے گریبان کی طرف ہاتھ بڑھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں ۔وہ شاہدرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔سمیع اللہ خان نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھرمیں پائیدارامن کاقیام اوراس کے ساتھ ساتھ سیاسی ومعاشی استحکام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اپنے انتخابی بلکہ انقلابی وعدوں کی پاسداری میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھونس جمانے کی بجائے عوام کی خدمت اورکارکردگی کی بنیادپرباری کاانتظار کریں۔انہیں عوام کے سواکوئی وزیراعظم نہیں بناسکتا جبکہ عوام نے ماضی میں بھی انہیں مستردکردیا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.