میکولم نیوزی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر نا جاری رکھیں ، سٹیفن فلیمنگ

جمعرات 2 اپریل 2015 20:23

میکولم نیوزی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر نا جاری رکھیں ، سٹیفن فلیمنگ

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ نے ٹیم کے موجودہ قائد برینڈن میکولم کو قیادت جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر لکھے گئے کالم میں سٹیفن فلیمنگ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ میکولم ٹیم کے بہتر مستقبل کی خاطر تمام سائیڈ کی قیادت کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

41سالہ سابق کیوی قائد کا کہنا تھا کہ میکولم نے شاندار انداز میں خود کو مثال بناتے ہوئے قیادت کے فرائض انجام دیے اور سب سے بہتر یہی رہے گا ،انہیں اور کوچ مائیک ہیسن کو کم از کم 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک اپنے عہدوں پر رہنا چاہیے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان نے کہا کہ کیوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے بہت سے لوگ کرکٹ کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور یہ کھیل کی نیوزی لینڈ میں مقبولیت کی وجہ بنا ہے۔

(جاری ہے)

فلیمنگ کا مزید کہنا تھا کہ میکولم نے اپنی کرشماتی قیادت سے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچایا اور انہیں کھیل کے تینوں فارمیٹ میں قیادت جاری رکھنی چاہئیں۔یاد رہے کہ اگلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ہندوستان میں ہو گا اور کمر کے درد کے مسئلے سے دوچار میکولم پورے سیزن کے دوران یہ کہتے رہے کہ وہ ہر میچ اپنا آخری میچ سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :