الطاف حسین نے مجھے اپنے گھر نائن زیرو سے حق پرست امید وار نامزد کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہماری ایک مرتبہ

پھر تاریخی فتح ہوگی،کنور نوید جمیل

جمعرات 2 اپریل 2015 21:08

الطاف حسین نے مجھے اپنے گھر نائن زیرو سے حق پرست امید وار نامزد کیا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) حلقہ این اے 246کے حق پرست امید وار کنور نوید جمیل نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ جناب الطاف حسین نے مجھے اپنے گھر نائن زیرو سے حق پرست امید وار نامزد کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہماری ایک مرتبہ پھر تاریخی فتح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارحلقہ این اے 246سے نامزد حق پرست امید کنور نوید جمیل نے مور پارک پر الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی ،اہلِ محلہ ،مرد ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جوکہ مسلسل نعرے الطاف ،جئے الطاف اور وہ دور ہے تو کیا ہوا ،دلوں میں ہے بسا ہواکے نعرے لگا رہے تھے۔کنور نوید جمیل نے گفتگو میں کہا کہ این اے 246 قائد تحریک کا گھر اور ایم کیو ایم کا قلعہ ہے جبکہ گزشتہ 30برس سے کراچی میں مسلسل ایم کیوایم انتخابات جیتتی رہی ہے ،اس شہر میں ایک بڑا عوامی مینڈیٹ ایم کیوایم کاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں کراچی کو فتح کرنے بلند و با ن دعوے تو کررہے ہیں اور اس شہر کے ریونیوکو لوٹنے کے لئے سب سے آگے ہیں مگر یہاں کے مسائل اور یہاں کی عوام کی مشکلات سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان جماعتوں نے آج تک کراچی اور اس کے عوام کیلئے آواز نہیں اٹھائی جس طرح ایم کیو ایم نے کراچی او ر اسکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے نا صرف آواز اٹھائی بلکہ ہر فورم پر کراچی کو اون کیا۔انہوں نے عزیز آباد کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر انکے مسائل کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے ۔